دیہی علاقوں پر بھی فوکس،لوگوں کوریلیف ملے گا، اختر ملک

 دیہی علاقوں پر بھی فوکس،لوگوں کوریلیف ملے گا، اختر ملک

  

 ملتان،مخدوم رشید (نیوز   رپورٹر، نامہ نگار) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ سہولیات کی فراہمی صرف شہروں کی حد تک محدود نہ رہے۔ انہوں (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل مخدوم رشید گڑیالہ 123کی بستی بھوجیاں کو گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ موجودہ علاقہ 74سالوں سے گیس کی فراہمی سے محروم تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یہاں کی عوام سے گیس دینے کا وعدہ پورا کردیاہے اور ساڑھے تین کروڑروپے کی لاگت سے نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جس سے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراہوگا اس موقع پرچوہدری اختروکیل،راناعمران شمشاد،ملک عبدالروف آرائیں،ملک اشفاق ہانسلہ،چوہدری عامرنذرگل،چوہدری فریادسندھو،چوہدری ادریس بھلر،چوہدری اشتیاق سندھو،چوہدری تنویربھلر سمیت دیگرموجود تھے۔ ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان تا وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جلد کریں گے۔اس سکیم کا ٹینڈر اخبارات میں شائع ہو چکا ہے۔ 

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -