میلسی،بستی نذیرآباد میں بجلی فراہمی منصوبے کا افتتاح

میلسی،بستی نذیرآباد میں بجلی فراہمی منصوبے کا افتتاح

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور حکومت نے اپنی تمام تر توجہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز کر رکھی ہے اور ہم اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں گے ان خیالات کااظہارا نہوں نے موضع سنڈھل کی بستی نذیر آباد (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

میں بجلی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے اہل علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3 سالوں کے دوران میلسی شہر سمیت حلقہ این اے 165 میں بجلی کی فراہمی اور ترسیلی نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹس لگائی گئی ہیں جبکہ میلسی شہر میں گذشتہ 50 سالہ بوسیدہ سسٹم ختم کرتے ہوئے نئے پولز اور نئی لائنیں بچھا کر شہریوں کو وولٹیج کی کمی بیشی کے عذاب سے نجات دلائی گئی ہے اسی طرح کروڑوں روپے کی گرانٹ سے حلقہ بھر میں ٹرانسفارمر بھی اپ گریڈ کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت وزیر اعظم عمران خان جیسے محب وطن جیسے لیڈر کے ہاتھ میں ہے جو پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے دن رات جدوجہد میں مصروف ہیں اور مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں عوام کو بڑا ریلیف ملے گا اس موقع پر محمد عالمگیر خان کھچی، احمد رضا خان کھچی، میاں زبیر احمد سنڈھل، ملک جہانزیب نون، ملک سجاد سنڈھل، ملک محمد ریاض ممرا، سابق صدر بار مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، حاجی زوار احمد گھلو، خان محمد اور دیگر موجود تھے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -