ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے  بھٹوں،فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے  بھٹوں،فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  

رحیم یارخان،بہاول پور،میلسی (بیورورپورٹ، سٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) محکمہ تحفظ ماحول نے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات عنصر (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

عباس سیال نے انسپکٹر حید مراد لاشاری اور انسپکٹر محکمہ علیم ساگر کے ہمراہ تھانہ عباس نگر کی حدود جھانگی والا روڈ ڈیری بکھا کے 9 بھٹوں کی انسپکشن کی دوران انسپکشن 4 بھٹہ جات پر مجموعی طور پر دو لاکھ روپے جانانے عائدکیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہیں اور جو بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز پر عمل نہیں کرئے گا اس کو بھاری رنانہ اور بھٹہ سیل کردیا جائے گا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں سموگ اور آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر ذرائع کی مانیٹرنگ جاری۔ضلع بھر میں 3صنعتی یونٹس، 21اینٹوں کے بھٹوں سمیت دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی انسپکشن کی گئی اور اس دوران آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے ذرائع کو 50ہزار جرمانہ، زگ زیک ٹیکنالوجی کے استعمال نہ کرنے پر 3بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کارروائی اور 2مقدمات درج کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے تمام ذرائع کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں سے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔

کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -