ملتان:مسلح افراد کایوسی وائس چیئرمین کے گھر، دکان پر دھاوا

ملتان:مسلح افراد کایوسی وائس چیئرمین کے گھر، دکان پر دھاوا

  

ملتان (وقائع نگار)درجنوں مسلح افراد نے یوسی وائس چیئرمین کے گھر اور دکان پر حملہ کرکے چار افراد زخمی کردیا  یونین کونسل 41کے وائس چیئرمین حافظ اجمل شجرا کی رہائش گاہ چاہ جموں والا اور دکان پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح درجنوں افرادنے حملہ کر دیا اور پرچون کی دکان پر توڑ پھوڑ موبائل فون نقدی غائب گھر میں داخل ہو کر(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 خواتین بچوں پر بھی تشدد کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وائس چیئرمین حافظ اجمل شجرا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیسے ہی گھر پہنچے انہیں گھیر لیا گیا اور پر ہجوم مسلح افراد نے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور حافظ اجمل شجرا جو کہ پراپرٹی کے کاروبار کے سلسلہ میں ڈیل کرکے 42لاکھ کی خطیر رقم ساتھ لائے تھے لڑائی جھگڑے کی نذر ہو گئے اور رقم گم ہو گئی جھگڑے میں حافظ اجمل شجرا سمیت فہیم شجرا،عمران شجرا اور اقبال بھٹی کی ٹانگ،دانت اور سر پھاڑ دیا جنہیں زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ محمد رمضان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ حملہ کرنے والوں میں نوید جراح،شہباز جراح،فہیم،سلیم،فیاض اور درجنوں نامعلوم افراد شامل تھے وجہ عناد یہ بتائی گئی کہ شجرا  چوک کے نام کی پلیٹ لگانے پر نوید نے اعتراض کیا اور اسی تکرار میں جھگڑا طول پکڑ گیا واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -