تنخواہو ں سے کٹوتی،پی ایم اے وفد کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

تنخواہو ں سے کٹوتی،پی ایم اے وفد کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے ملاقات،مختلف ...

  

  ملتان (وقائع نگار) پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام چلنے والے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں دیہی و بنیادی مراکز صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کی تنخواہوں سے  کٹوتی کے معاملے پر پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ہراج نے دیگر کابینہ ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیسر مشاہد رضا سے ملاقات کی اس موقع پر پی ایم اے ملتان کے وفد نے تمام صورتحال اور طبی عملے کے تحفظات سے متعلق ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیسر کو آگاہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیسر مشاہد رضا نے بتایا کہ محکمہ صحت ملتان کی جانب سے تصیح کر کے بھیج دی گئی ہے آئندہ ماہ کی تنخواہوں کے ساتھ کٹوتی شدہ تنخواہ بھی ادا کر دی جائیگی اس موقع پر ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر مرتضی بلوچ،ڈاکٹر احمد خلیل،ڈاکٹر شوکت گھلو۔ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور ڈاکٹر شیخ عبدالخالق  بھی موجود تھے

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -