پی ایچ اے کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی،نعرے

پی ایچ اے کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی،نعرے

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام۔ جو کہ پی ایچ اے ہیڈ آفس سے ایم ڈی اے چوک تک نکالی گئی۔ریلی کا مقصد یومِ سیاہ پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ جس کی قیادت چیئرمین پی ایچ (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کی اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی جنگ کے لئے پر عزم ہیں۔ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیئے بھر پور حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلانے تک جدوجہد جاری رکھے گا۔ موجودہ حکومت اس مسئلہ کو ہر فورم پر اٹھا رہی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ملتان انتظامیہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تین دن یوم سیاہ منا رہی ہے۔اس سلسلے میں پی ایچ اے ملتان کے ہیڈ آفس پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ لیں گے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر نکالے جانے والی ریلیوں میں تمام ملازمین بھر پور شرکت کریں گے۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -