بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ،مختلف شہروں میں تقریبات کا شیڈول فائنل

بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ،مختلف شہروں میں تقریبات کا شیڈول فائنل

  

 لودھراں، ڈیرہ غازیخان(نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر)ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف  27اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے تقریبات کا شیڈول جاری کردیاہے،27اکتوبر بروز بدھ کو صبح کا آغاز کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے کی دعاؤں سے کیا جائے گا(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

،10 بجے ڈی سی آفس تا تحصیل آفس چوک،تونسہ میں اے سی آفس تا کلمہ چوک،کوٹ چھٹہ میں اے سی آفس مین روڈ سے یوم سیاہ کی ریلیاں نکالی جائیں گی،ساڑھے گیارہ بجے ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں یوم سیاہ سیمینار ہوگا،ڈیڑھ بجے سکولوں، کالجوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلے و مباحثے منعقد ہوں گے جب کہ صبح نو تا پانچ بجے آرٹس کونسل میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تصویری نمائش اور گیارہ بجے سے شام سات بجے تک کشمیر چوک میں بڑی سکرین پر ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی جائے گی،اس حوالے سے تمام محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں گئی ہیں۔علاوہ ازیں یوم سیاہ پر سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں،تاجر برادری،سول سوسائٹی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے بھی اپنے پروگرامز تشکیل دئیے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 27، اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا. کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی. ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 27اکتوبر کے دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیاجائے. ڈپٹی کمشنر ز اپنے اضلاع میں یوم سیاہ کی تقریبات کو حتمی شکل دیں. کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، واک، سیمینار، تقاریر و مباحثے، کھیلوں کے مقابلے، تصویری نمائش اور دیگر پروگرام منعقد کرائے جائیں. شہر کے اہم مقامات پر بینرز اور پینافلیکس آویزاں کرنے کے ساتھ شرکاء بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں،تقاریب میں سول سوسائٹی، تاجر تنظیمیں، بار ایسوسی ایشن، پارلیمیٹیرینز، این جی اوز، ٹرانسپورٹ یونین، سپورٹس تنظیمیں او ر زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیاجائے تاکہ اقوام عالم میں جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف موثر طریقے سے آواز بلند ہو سکے۔مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ کے خلاف ضلع بھر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشر ف صالح، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں سیدہ آمنہ مودودی، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور اعتزاز انجم، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا نعیم بشیر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میاں عبدالرزاق سمیت محکمہ پولیس اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہاکہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بینرز آویزا ں کیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں بھارتی مظالم کے خلاف تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ 27اکتوبر کو ضلعی سطح پر تحصیل کونسل کے کانجوہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ سیمینار کے انعقاد کے موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد اور بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیمینار کے انعقاد کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری قومی ترانے بھی پڑھے جائیں گے۔انہوں نیبتایاکہ سیمینار کے انعقاد پر تحصیل کونسل کے گیٹ سے ریسکیو 1122 آفس تک ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کشمیری بہن بھائیوں پر مظالم کے پر مبنی تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔  انہوں نے مزیدکہاکہ 27 اکتوبر کو کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع بھر میں بھارتی مظالم کیخلاف ریلیاں اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) شعیب علی نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو27اکتوبر کو ضلع بھر میں یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -