وزیراعلیٰ محمود خان کی پولیس اہلکار  کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

وزیراعلیٰ محمود خان کی پولیس اہلکار  کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

  

پشاور(سٹاف  رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -