غریبوں پر مہنگائی بم سے حملے، شہری سیاسی جماعتیں متحد، مظاہرے 

غریبوں پر مہنگائی بم سے حملے، شہری سیاسی جماعتیں متحد، مظاہرے 

  

 صادق آباد،چوٹی زیریں (تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)پی ڈی ایم صادق آباد کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا گیا احتجاجی مظاہرہ غوثیہ چوک سے صبح 10بجے شروع ہو ا بعد ازاں ریلی کی شکل میں دن 11بجے پریس کلب صادق آبا دکے سامنے مظاہرین پہنچے،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل امیر جمعیت علمائے اسلام،قاری شاہد محمود رحیمی،جنرل سیکرٹری حافظ سعید مصطفی چدھڑ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

،مولانا سعد الرحمان مدنی،مولانا طاہر محمود،مولانا اسماعیل فاروقی،مولانا عبداللہ ربانی،مفتی یونس نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کیخلاف پورے پاکستان میں احتجاج جاری ہے عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عام انتخابات میں عوام کو جھوٹے نعرے کے ذریعے گمراہ کیا اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی،اب عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں نوجونواں کو بے روز گار کیا جارہاہے جس کے باعث ملک میں سیاسی اور معاشی بحران عروج پر ہے،سلیکٹیڈ وزیرا عظم آئی ایم ایف کے ایجنڈا پر چلتے ہوئے ملکی معیشت کو تباہ کررہاہے،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپے کی قدر میں کمی واقع ہونے سے ہمارے قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو چکاہے،روز مرہ کی اشیاء عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں جس سے ہر طبقہ شدید متاثر ہواہے نااہل وزیرا عظم سے نجات کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے چیف سردار محمد جمال خان لغاری سے یونین کونسل کوٹلہ احمد خان کے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ملک وقاص احمد ڈھانڈلہ کی لغاری ہاس چوٹی زیریں میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چیف سردار جمال خان لغاری کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور عوام مہنگائی کی وجہ سے اب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آکر عوام اب ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے سابق ایم پی اے سردار جمال خان لغاری کا کہنا تھا کہ ملک میں لااینڈ آرڈر کی صورت بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہیں لوگوں کو کہیں سے انصاف نہیں مل رہا ہسپتالوں میں ادویات نہیں کسانوں کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں ہر طرف سے بدامنی کرپشن عروج انہوں نے کہا کہ انشا اللہ 31 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہوگا اس موقع پر ملک فاروق اعظم ڈھانڈلہ ملک وقاص احمد ڈھانڈلہ سیمت دیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -