سندھ ہائی کورٹ ،عزیربلوچ  کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج

سندھ ہائی کورٹ ،عزیربلوچ  کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی، عزیزبلوچ نے فوجی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت  کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزارکے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سرکاری وکیل نے کہا درخواست قابل سماعت نہیں ہے، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں کی جاسکتی ہے۔ جس پر عدالت نے لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی، درخواست عزیر بلوچ کے وکیل کی عدم حاضری کے سبب خارج کی گئی۔ عزیزبلوچ نے درخواست میں فوجی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی، جس پر عدالت نے وکیل کودرخواست قابل سماعت ہونے پردلائل کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے اپریل 2017 میں پاک فوج نے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ1923 کے تحت لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔
 درخواست خارج