کہروڑ پکا:بااثر افراد کا خواتین پر تشدد،فصل کاٹ کر فرار

کہروڑ پکا:بااثر افراد کا خواتین پر تشدد،فصل کاٹ کر فرار

  

کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی) بااثر افراد کے رشتہ داروں کا مستاجر (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

خواتین پر وحشیانہ تشدد،کپڑے پھاڑ کرگلے میں کپڑاڈال کر جانوروں کی طرح گھسٹتے رہے مکئی کی فصل کاٹ کرلے گئے تفصیل کے مطابق چاہ گامے والا موضع نو قابل واہ کی رہائشی گلزار بی بی نے ڈی پی او لودھراں کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کے دیورمحمد ریاض نے 9بیگہ 1کنال اراضی چاہ جوئیہ والے میں مکئی کاشت کر رکھی ہے 12۔10۔2021 کو پی ٹی آئی کے رہنما کے قریبی رشتہ دار رانا سجادریاض نون،رانا اسفن مقبول، نون،رانا یونس ایوب نون،رانا سجادعرف سجو نون،ننھا،4 نامعلوم افراد اس کی مکئی فصل میں داخل ہو کر کاٹ کر لے جا رہے تھے کہ دیور ریاض نے جاکر منع کیا جس پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا دیور کو بچانے کے لیے گئی تو ملزمان نے اس کو پکڑلیا اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کے کپڑے پھاڑ دئیے برہنہ حالت میں گلے میں کپڑا ڈال کرجانوروں کی طرح گھسیٹتے رہے ایک خاتون نذیر مائی بے حرمتی دیکھ کر بچانے کے لیے آگے بڑھی تو ملزمان نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے پولیس تھانہ صدر 15 پر موقع پر پہنچی وقوعہ کی تصاویر بنائیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا 15 دن گزر گئے پولیس تھانہ صدر نے با اثر ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی ڈی پی او نے ایس ڈی پی او کہروڑپکا کو تحقیقات کا حکم دے دیا گلزار مائی نے دیور ریاض کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ اگر اس کو انصاف نہ ملا تو وہ وزیر اعظم ہاوس کے سامنے خودکشی کر لے گی۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -