دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیرکو پانچویں نمبر پرآگیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ  کے مطابق پیرکو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا پانچواں نمبر پر رہا جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پیرکوبیجنگ  پہلے، شینیانگ دوسرے نمبر پر رہا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے کی جانے والی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضرصحت ہے،201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد کا درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -