ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل قتل،وکلاء کی ہڑتال،سائلین پریشان

 ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل قتل،وکلاء کی ہڑتال،سائلین پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل کے بہیمانہ قتل کا معاملہ، پنجاب بار کونسل کی کال پر عدالتوں میں وکلا نے مکمل ہڑتال کی وکلاء مقدمات(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 کی پیر وی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے۔ وکلا ہڑتال کی و جہ سے کیسز کی پیروی کے لئے دور دراز سے آئے سائلین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلا کا کہنا تھا کہ ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،  وکلا کے تحفظ کا ایکٹ فوری طور پر منظور کیا جائے آئے روز وکلا پر حملے ہو رہے ہیں،جب تک وکلا محفوظ نہیں ہونگے سائلین کو انصاف کیسے ملے گا۔
ہڑتال