حکومت کے اتحادی رہنے کا فیصلہ پارٹی جلد کریگی،خواجہ اظہار

حکومت کے اتحادی رہنے کا فیصلہ پارٹی جلد کریگی،خواجہ اظہار

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی رہیں گے یا نہیں، اس بارے پارٹی جلد فیصلہ کرے گی، مہنگائی کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، اس کی ذمہ داری ہمارے اوپر بھی عائد ہوتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حکومت کی بہت نازک صورتحال ہے، کسی بھی وقت فیصلہ ہوسکتا ہے کہ ہم حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں، مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، کراچی کی عوام ہماری جانب دیکھ رہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نظر ثانی کرنی چاہئیے، غیرقانونی تعمیرات میں کرپشن کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -