ملتان کی شادی شدہ خاتون مترو میں قتل، مقدمہ درج، کارروائی شروع

 ملتان کی شادی شدہ خاتون مترو میں قتل، مقدمہ درج، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   میلسی (نامہ نگار)ملتان کی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے میلسی کے موضع مترو لائے تین روز بعد قتل کر کے نعش (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ورثا کے  حوالے کر دی پولیس نے 302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔بتایاگیا ہے کہ صدف کالونی ملتان کیرہائشی اعجازاحمد نے اپنی بیٹی رفعت بی بی کی 9 سال قبل  نواحی موضع مترو کیمحمد افضل سے کی۔20 اکتوبر 2021 کو اس کے  داماد افضل نے موبائل ہر بتایا کہ اس کی بیوی رفعت بی بی کو  جناح کالونی مترو کے محمد اشرف عرف سونی۔محمد ارشد۔محمد ذوالفقار۔دلدار حسین  گلزار حسین اور سردار محمدگن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے ہیں جس پر مظلوم والد محمد اعجاز ملتان سے مترو پہنچا اور اغوا کر نے والوں سے دیگر ورثا کے ہمراہ مذاکرات کیے تو ملزمان نے منت سماجت پر وعدہ کر لیا ۔ کہ وہ رفعت بی بی کو 23 اکتوبر کو واپس کر دیں گے مگر ملزمان نے رفعت بی بی کو مردہ حالت میں حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سپرے پی لی ہے اور فرار ہوگئے. ہیں نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا۔جس کی روشنی میں حقائق سامنے آئیں گے۔
شروع