ایم ایم بی ایل اورکیئر انٹرنیشنل کے ملک گیر تربیتی سیشنز اختتام پذیر

ایم ایم بی ایل اورکیئر انٹرنیشنل کے ملک گیر تربیتی سیشنز اختتام پذیر

  

کراچی (پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک (ایم ایم بی ایل) اور پاکستان میں فعال عالمی امدادی ادارہ کیئر انٹرنیشنل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت کے ذریعے رواں سال اہم اشتراک کے زیر اہتمام ایم ایم بی ایل کی قرضہ لینے والی خواتین کو کاروباری اور مالیاتی انتظام کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے خصوصی تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں خواتین کی بااختیاری کے فلیگ شپ پروگرام، ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (ڈبلیو آئی این) کے ذریعے ایم ایم بی ایل اپنے پائیدار ترقیاتی اقدامات کے ساتھ قرضہ لینے والی خواتین کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی بلامعاوضہ رسائی پیش کرتے ہیں جن کا مواد اردو زبان میں کاروبار سے متعلق بنیادی و مالیاتی ویڈیوز پر مشتمل ہے اور اسمارٹ فونز کے ذریعے انکی بلاتعطل رسائی ممکن ہے۔ یہ سیشنز ایم ایم بی ایل کے فلیگ شپ ویمن امپاورمنٹ پروگرام، ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (ڈبلیو آئی این) کے تحت پاکستان کے چھ بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اور ملتان میں منعقد ہوئے۔ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے ایم ایم بی ایل سے قرضہ لینے والی 300 خواتین نے کامیابی سے تربیت حاصل کی۔اس اقدام پر کیئر انٹرنیشنل کے عالمی اگنائٹ پروگرام کے اشتراک سے نفاذ کیا گیا جسے جامع ترقی کے لئے ماسٹرکارڈ سینٹر سے چلایا گیا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ترقی کریں اور انہیں آگے بڑھنے کے لئے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں جن کی بدولت وہ مالیاتی بااختیاری کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکیں گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -