سراج الدین قاضی کی چوتھی کتاب ”آپ جاب بیتی“ شائع ہو گئی 

  سراج الدین قاضی کی چوتھی کتاب ”آپ جاب بیتی“ شائع ہو گئی 

  

کراچی (پ ر)سابق صدر سپلا وماہر تعلیم ومصنف سراج الدین قاضی کی چوتھی کتاب ”آپ جاب بیتی“ شائع ہو گئی۔کتاب 200صفحات پر مشتمل اورمجلد ہے۔کتاب کا ٹائٹل سادہ مگر انتہائی دیدہ زیب ہے۔کراچی سے شائع ہونے والی اس کتا ب میں پیش لفظ سراج الدین قاضی نے خود تحریر کیاہے۔مضامین پر مشتمل کتاب میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو تحریری شکل میں ڈھالا ہے۔ سراج الدین قاضی نے اپنی اس کتاب کے مضامین میں اپنے اساتذہ،کالج،تعلیمی دور،زندگی کے اہم واقعات،تعلیمی خدمات سمیت دیگر موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -