ڈھلیانہ، پولیس اور دیہاتیوں سے مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک، 2فرار

  ڈھلیانہ، پولیس اور دیہاتیوں سے مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک، 2فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اوکاڑہ،بصیر پور،حجرہ شاہ مقیم(نامہ نگار، بیورو رپورٹ)اوکاڑہ پولیس اور دیہاتیوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دو ڈاکو ہلاک،2 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاٹے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب۔ بتایا گیا ہے کہ 4ڈاکو موضع ڈھلیانہ کے رہائشی محمداشرف کے مال مویشی لوٹ کرلے جارہے تھے، دیہاتیوں۔ دیہاتیوں نے ہیڈکھرل کلاں کے قریب ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیااسی دوران پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم بھی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی، حفاظتی اقدامات کے تحت دیہاتیوں اور پولیس نے بھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دوڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس نے دونوں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور چھینے گئے مال مویشی برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے دونوں ڈاکوؤں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔
ڈاکو ہلاک