کوٹ ادو:باراتیوں پر فائرنگ 2افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

کوٹ ادو:باراتیوں پر فائرنگ 2افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی موضع کھر غربی میں عبدالحفیظ کے بیٹے محمد نوید کی شادی تھی کہ بارات روانگی کے بعد دلہن کے گھر کے قریب پہنچی تو بارات میں شامل اسماعیل منجھوٹہ سمیت دیگر باراتیوں نے اپنے اپنے پسٹل  نکال لئے اور ہوائی فائرنگ شروع کر(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

دی،فائرنگ  کے نتیجہ میں دو براتی خالد جھنڈیر اور ظفر حسین فقیر شدید زخمی ہوگئے، اسماعیل منجھوٹہ سمیت دیگر فایرنگ کرنے والے باراتی پسٹل لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، 15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا،پولیس سنانواں نیزخمی خالد جھنڈیر کی مدعیت میں فائرنگ کرنے والے باراتی اسماعیل  منجھوٹہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر 623/21زیر دفعہ 324/148/149سمیت میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -