وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان،تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط

    وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان،تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( سٹی رپورٹر)  وزیر اعلی پنجاب کے ملتان آمد کے پیش نظر بوسن روڈ،سیداں والا بائی باس،ملتان پبلک سکول سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 آپریشن کیا اور بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی کی نگرانی سپرنٹنڈنٹ فاروق خان نے۔آپریشن میں اسسٹنٹ لینڈ سپرنٹنڈنٹ حامد خان،سپروائزر ملک ارشدپہلوان،جنید رضاکھنڈ،عبدالحمید،اور ناظم انصاری نیحصہ لیا۔ کارپوریشن کی ٹیم نے چونگی نمبر ایک،ائرپورٹ رڈ،سیوڑہ چوک،نانڈلہ چوک اور گرین ویو کے علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران تھڑے  اور عارضی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔چونگی نمبر ایک،سیداں والا بائی باس اور سیوڑہ چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اہلکاروں کوتاجروں اور تجاوزات کرنے والوں کی طرف سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا،تاہم کارروائی کاسلسلہ جاری رہا۔سٹی ٹریفک پولیس بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ساتھ رہی۔۔قبضے میں لیاگیا سامان سٹور میں جمع کرادیا گیا۔تجاوزات کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیاگیا۔ کارروائی چیف افسر ملتان چوہدری فرمائش علی کی ہدایت پر کی گئی تھی۔
کارروائیاں