ملتان،اداکار مظہر احسن کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

ملتان،اداکار مظہر احسن کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)  ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر محمد ندیم قریشی نے کہا مظہر احسن سرائیکی دھرتی کا مان ہے، اپنے فن سے انہوں نے ثابت کیا کہ یہ دھرتی فن اور فنکار کیلئے بھی زرخیز ہے، مظہر احسن نے مشکل حالات کا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

مقابلہ دلیری سے کیا اور اپنے کام کے زریعے اپنا لوہا منوایا، انہوں نے کہا کہ مظہر احسن کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو بھرپور سفارش اور کوشش کروں گا کہ مظہر احسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم احباب کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل اینڈ وز واش کے اشتراک سے نامور فنکار مظہر احسن کی 35 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پزیرائی میں کیا۔ سید علی حیدر گیلانی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مظہر احسن نے اپنے فن کے زریعے وسیب کی بہترین نمائندگی کی ہے، مظہر احسن کو سرکاری ایوارڈ دینا ایوارڈ کیلئے ایوارڈ ہوگا، ہمیں اپنے خطے کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے،انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آرٹسٹوں کے حقوق کیلئے مثبت اقدامات کرتے ہیں۔ شوکت اشفاق سینئر صحافی و گروپ جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان نے کہا مظہر احسن اپنی دھرتی کی مٹی سے جڑا ہوا فنکار ہے، سرائیکی وسیب زرخیز علاقہ ہے، بہت سے لوگ پیدا تو اس خطے میں ہوئے مگر نام دوسرے شہروں میں جاکر بناتے ہیں، جبکہ مظہر احسن نے اپنے شہر میں رہ کر اپنے کام کا لوہا منوایا۔ قیصر پیا بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ نے کہا بزم احباب نے وہ کام کیا ہے جو آج تک کسی نے فنکاروں کیلئے نہیں سوچا، انہوں نے کہا مظہر احسن محبت کرنے والا مخلص فنکار ہے، ہم ان کے کام کو دیکھ کر سیکھتے ہیں۔راحت بانو ملتانیکر سابق جنرل منیجر پی ٹی وی ملتان سنٹر نے کہا مظہر احسن پیدائشی آرٹسٹ ہے، فنی صلاحیتوں کے عروج پر ہے۔شاکر حسین شاکر صدارتی ایوارڈ یافتہ دانشور نے کہا مظہر احسن کا فنی کام ناقابل فراموش ہے، جتنا بڑا آرٹسٹ ہے اس سے بڑھ کر پیار کرنے والا مخلص انسان دوست ہے۔  سجاد جہانیہ ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان ریجن نے کہا کہ مظہر احسن جیسے فنکار کسی بھی خطے کا اثاثہ ہوتے ہیں جو علاقے کی تہزیب و ثقافت کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطع تک متعارف کرواتے ہیں، مظہر احسن فنی کیئریئر کے 35 برس سخت محنت اور جدوجہد سے عبارت ہیں۔ قیصر نقوی آصف کھیتران اور طارق شاہ نے کہا مظہر احسن باصلاحیت ورسٹائل عاجزی سے لبریز آرٹسٹ ہے، ریڈیو پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا، مظہر احسن عاجزی کی وجہ سے رنگے ہوئے ہیں، اپنے فن کی وجہ سے لوگوں کی خدمت کررہا ہے۔ شیخ سلیم ناز استاد صغیر احمد اور یوسف کامران نے کہا مظہر احسن خوش قسمت ملنسار محبت کرنے والا آرٹسٹ ہے۔ سید محمد علی واسطی، ڈاکٹر حمیدہ خانم اور قیصر شہزاد کھچی نے کہا مظہر احسن عظیم باپ کا بیٹا ہے جنہوں نے ان کے فنی کیرئر میں رکاوٹ نہیں ڈالی، مظہر احسن کردار میں ڈوب کر اپنا کام کرتا ہے، اس کا فنی کیرئر شاندار ہے۔ رانا تصویر احمد کیپٹن ناصر مہے اور محتشم ترین نے کہا بزم احباب اسی طرح اس خطے کے آرٹسٹوں کے ساتھ ان کے اعزاز میں تقریبات سجاتے رہیں گے۔ ناصر محمود شیخ عامر شہزاد صدیقی عثمان مغل رازی بھٹہ فیاض اعوان اور قاری عبداللہ نے کہا مظہر احسن مکمل فنکار ہے، فن اداکاری فن صداکاری پر مکمل عبور رکھنے والا آرٹسٹ ہے۔ آخر میں صاحب تقریب جناب مظہر احسن نے بزم احباب کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکاری مشکل سفر ہے، اداکاری صداکاری میرا شوق جنون ہے مجھے اسی کام میں خوشی ملتی ہے، آرٹسٹ کو ملنے والی داد تالیاں آکسیجن مہیا کرتی ہیں، اداکاری میرا پہلا پیار ہے، میں کبھی مایوس نہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -