گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہریوں کا حکام کیخلاف احتجاج

گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہریوں کا حکام کیخلاف احتجاج

  

اڈا جھلار مدینہ +بارہ میل،خانیوال (نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے سردی بڑھتے ہی گیس کی فراہمی کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

تیزی سے بندش پر خانیوال سمیت ملک بھر کے تمام سوئی گیس دفاتر کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ضلعی پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ سوئی گیس دفاتر کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ سوئی گیس کی بندش اور تحریک لبیک کے جاری احتجاج کے حوالے سے عوام میں پائے جانیوالے اشتعال کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔سردی کے آغاز کا پہلا دن آتے ہی سو ئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی ساتھ آگئی،شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بند ش پر کچن نظام بری طرح متاثر ہو اجس کے باعث گھریلو خواتین کو ناشتہ بنانے میں شدید دشواری پیش  آئی اورلو گ ہاتھوں میں کالی برتن اٹھائے نان چنے ڈھونڈتے دکھائی دئیے، شہریوں نے گیس کی بند ش پراحتجاج کرتے ہوئے گھریلو صارفین کوسو ئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔  

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -