حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی، سمیع اللہ چوہدری

حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی، سمیع اللہ چوہدری

  

بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سات کروڑ کی لاگت سے سمیع اللہ چوہدری نے سڑک کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ۔(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 شہر کی ترقی، عوام کو سہولیات کی فراہمی ترجیہات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔عوام کی فرمائش پر 6 کروڑ کی لاگت سے کانجو چوک تا سول ہسپتال روڑ کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا گیا ہے۔جس سے علاقہ کے عوام کو آ مدورفت کی دشواریاں دور ہوں گی۔سابق صوبائی وزیر وایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں معیار میں کمی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر سٹی صدر وچئرمین قیوم اعظم خاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی مقصد حیات ہے۔  سمیع اللہ چوہدری نے منصوبہ کا افتتاح کر دیا ہے،منصوبہ کو مقررہ مدت میں معیار کے مطابق مکمل کئے جانے کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی

سمیع اللہ چوہدری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -