وہاڑی،کسانوں کا میپکو ایس ای کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی،کسانوں کا میپکو ایس ای کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) ایس ای میپکو کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے رہنماؤں کے ہمراہ میپکو کمپلیکس کا مرکزی دروازہ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیل کے مطابق مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے بتایا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 کہ ایس ای میپکو مبشر رضوی نے اپنے دفتر کو ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے مرضی اور مخصوص افراد کو دفتر میں داخل ہونا اور ملاقاتیں کرنا معمول بنا رکھا ہے عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں لینے والے ایس ای میپکو کا کاشتکاروں سے بھی ہتک آمیز رویہ ہے پبلک ڈیلنگ میں ناروا سلوک برتا جاتا ہے جو ناقابل برداشت اقدام ہے پبلک سرونٹ ہی پبلک کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں کاشتکار اپنے جائز مسائل کیلئے روزانہ میپکو دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے مگر مسائل جوں کے توں ہیں کاشتکار ملکی معیشت کا اہم ستون ہیں مگر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان کسان اتحاد میاں طاہر محمود کمبوہ،ضلعی جنرل سیکرٹری آصف شہزاد،ڈاکٹر حسن چیمہ۔،عبدالغفور بھٹی،رمضان نمبردار،انور سجاد،محمد اسلم،نذیر احمد اور دیگر نے ایس ای میپکو مبشر رضوی کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف احتجاج کیا اور میپکو کا مرکزی دروازہ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ملک ذوالفقار اعوان نے مزید کہا کہ اگر ایس ای میپکو نے اپنی روش ترک نہ کی تو کاشتکار اپنے حقوق لینے کیلئے سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے کاشتکار کسی صورت اپنی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کرینگے اگر میپکو انتظامیہ ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو اپنے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرکے ضلع بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔
مظاہرہ