ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں،شہریوں کو بھاری نقصان

ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں،شہریوں کو بھاری نقصان

  

 ملتان (وقائع نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے۔مخدوم رشید میں نا معلوم افراد عمران کے گھر سے قیمتی گائے چوری (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کر کے لے گئے۔بستی ملوک میں نامعلوم افراد گل بہار کے داخل ہوئے اور گھر سے نقدی و زیوارات کل مالیت تین لاکھ 19 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔کینٹ بازار سے نامعلوم شخص نے ساجد کی جیب سے قیمتی موبائل چوری کرلیا۔قطب پور میں نامعلوم مسلح افراد نے  غلام قادر سے نقدی 30 ہزار چھین لی۔گلگشت سے اعجاز کینٹ سے عابد کے مو ٹرسائیکل چوری ہو گئے۔گلگشت سے نامعلوم افراد مصطفی کے گھر کے باہر لگا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے

کارروائیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -