بہاولپور،گرفتارسب انسپکٹرتھانے میں مہمان، خصوصی تواضع

بہاولپور،گرفتارسب انسپکٹرتھانے میں مہمان، خصوصی تواضع

  

بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) رشوت ستانی کیس میں اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے سب انسپکٹرکوتھانہ کینٹ کی پولیس نے مہمان بناکرتفتیشی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 آفیسرکے کمرے میں بٹھادیا عدالت کی طرف سے دورروزہ ریمانڈ کے باوجود مرغ کڑائیاں چلنے لگیں عام عوام کوحوالات میں بندپیٹی بھائی کوپروٹوکول معاشرتی انصاف کاقتل ہے آئی جی پنجاب، آر پی اوربہاولپورنوٹس لیں عوامی وسماجی حلقوں کامطالبہ تفصیل کے مطابق شہری سے ڈی این اے کیس میں 70 ہزار روپے رشوت وصول کرنیوالے پولیس سب انسپکٹرمنصورالحسن کوسرکل آفیسراینٹی کرپشن محمدصادق ڈھلوں نے پولیس لائن سے گرفتار کرکے ہتھکڑی لگاکرتھانہ کینٹ کے حوالے کیاتھا۔تھانہ کینٹ کی پولیس نے پیٹی بھائی کوحوالات میں بندکرنے کی بجائے اے ایس آئی محمداقبال کے کمرے میں بٹھادیا اوروہاں پرمرغ کڑائیوں اورچرغوں سے اس کی خاطرتواضع جاری رکھی جبکہ عدالت مجسٹریٹ نے ملزم منصورالحسن سے رقم برآمد کرانے کیلئے دوروزہ جسمانی ریمانڈدے رکھاہے لیکن پولیس اس کے برعکس ملزم کو ریلیف دے رہی ہے عوامی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ پولیس کاپیٹی بھائی کو ریلیف دیناانصاف کاقتل ہے آئی جی پنجاب اور آر پی اوبہاولپورسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور نے زبیر دریشک نے ا س کا نوٹس لیتے ہوئے راشی سب انسپکٹر ملک منصور کے خلاف عام قیدیوں سے عام ملزموں جیسا سلوک کرنے کی ہدایت کردی۔

پروٹوکول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -