مہنگائی کا بھرپور حملہ،غریبوں کی سانسیں بند،شیر علی گورچانی

مہنگائی کا بھرپور حملہ،غریبوں کی سانسیں بند،شیر علی گورچانی

  

جام پور(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما وسابق ڈپٹی اسپیکرصوبائی اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے موجودہ حکومت مہنگائی کو کوئی مسئلہ سمجھنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے عمران (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

خان کی حکومت میں ساڑھے 7 کروڑ شہری خط غربت کے نیچے زندگی گذاررہے ہیں مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12فیصدگرچکی ہے ملک میں بلند ترین سطح پر پٹرول فروخت کیا جارہا ہے عالمی سطح پر پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے عمران خان حکومت کے تین سال میں ہمارے اوپر 60 فیصد قرض بڑھا ہے پاکستان کے قیام سے اب تک 25 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا تھا اور اب 40 ہزار ارب روپے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی تحصیل بار ایسوسی ایشن جام پور ملک محمد شاہد ببر ایڈووکیٹ کے فرزند انجینئر رومان ملک کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت برآمدات بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درآمدات کی جارہی ہے حکومت کو سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ اس وقت مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے دنیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے پاکستان میں تین ماہ میں خوراک کی قیمتوں میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے مہنگائی گزشتہ سال 17 فیصد زیادہ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرول کی قیمت 137 روپے لیٹر ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اور حکومت مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ہم اس نااہل حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں نگے ہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب ایک روپے کا اضافہ بھی برداشت نہیں کریں گے عمران خان نے جس شعبے میں بھی ہاتھ ڈالا ہے اس کا برا حال ہوا ہے عمران خان نے ریاست مدینہ کی بڑی بڑی باتیں کیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ ان کی حکومت میں ساڑھے 7کروڑ شہری خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ہمارے دور میں یہ تعداد 5کروڑ تھی نواز شریف کے دور میں 50 لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں،2 کروڑ لوگوں کو خطِ غربت سے نکالا گیا جبکہ عمران خان کے دور میں 85 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں رہنما مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ عمران خان خود کو اسلامی دنیا کا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں ان کے دورمیں مزید 2 کروڑ لوگ مفلس ہو گئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ حاجی محمد اکرم قریشی، ملک عبدالرشید ببر سمیت دیگر موجودتھے۔

گورچانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -