تبدیلی سرکار کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ، اویس لغاری

تبدیلی سرکار کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ، اویس لغاری

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) موٹروے اور سڑکوں کو برے اور فضول منصوبے کہنے والے آج موٹروے کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے اور ہمارے منصوبوں پر اپنے تختیاں لگا کر عوام کو بے وقف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ تین سالوں میں کوئی بھی بڑا عوامی فلاحی منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ موجودہ حکومت عوامی اعتماد کھو چکی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

۔پی ڈی ایم عوام کی آواز بن کر سامنے آئی ہے ڈیرہ غازیخان میں پی ڈی ایم کا جلسہ سابقہ تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ کر ایک تاریخ رقم کریگا اپنے معاشی ٹیم کے بلند بانگ دعوے کرنے والے موجودہ حکمرانوں کے پاس نہ معاشی  ٹیم نکلی نہ عوامی فلاحی منصوبہ بنانے والے کوئی ارسطو خان سامنے آسکے۔بلند باگ دعوے کرکے نئے پاکستان کے دعوے داروں نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا قرضوں پر قرضے لینے کے باوجود ڈالر کی قیمت کو استحکام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن  پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق  وفاقی وزیر موجودہ رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس خان لغاری نے  ڈی جی خان میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف جماعتوں اور کارکنوں سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی سید عبد العلیم شاہ،سابق ضلع وائس چیئرمین سردار احمد خان لغاری اور مولانا عبد الرشید سمیت دیگر موجود تھے سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کے باعث عالمی دنیا میں پاکستان تنہائی کا شکار ہوچکا بیرون ملک سے سرمایہ کار لانے کے دعوے داروں کے اقتدار میں پاکستان کے اپنے سرمایہ دار بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں اپنے سرمایہ اور کاروبار منتقل کررہے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے انکا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں انڈسٹریل ایریا پر کام کا آغاز ہوا جس میں ڈی جی خان میں سخی سرور روڈ پر وسیع سرکاری زمین پر صنعتیں لگانے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن موجودہ حکمرانوں نے تمام عوامی فلاحی منصوبے بند کروا کروائے گے جبکہ ہمارے دور کے جاری منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا دیں گئیں سابق وفاقی وزیر سردار اویس خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی وزراء کورنا کو انیس نمبر کا بتاتے ہیں اور فیصل وڈا جیسے وزراء کے بیانات بھی سب کے سامنے ہیں سردار اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ حکمرانوں کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہوگا اور عوامی جلسہ میں نہ سرکاری مشینری استعمال ہوگئی نہ کسی کو زبردستی لایا جائیگا بلکہ آنے والے ہزاروں افراد کا ہر فرد گواہی دیگا کہ موجودہ حکومت میں جینا مشکل ہوچکا پیٹرول بجلی کے بعد کھانے پینے کی اشیاء اس حد تک بڑھ چکے کہ اب غریب کے پاس فاقہ کشی کے سواء کچھ نہیں بچا جبکہ وزیر اعظم اور وزیر آعلی ہاوسز کو عوام کے لیے کھلنے کی بات کرنے والے  حکمران عوامی تکالیف سے بے خبر چین سکون کی نیند  سو کر سرکاری خرچ پر دورے کرتے جارہے ہیں۔

اویس لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -