سابق منگیتر کا لڑکی پر قاتلانہ حملہ

سابق منگیتر کا لڑکی پر قاتلانہ حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) دو سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 22 سالہ خاتون کو والدین سے ملنے کیلئے 
(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

آنے پر سابقہ منگیتر نے جان سے ماردینے کی خاطر چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز باغو بہار کی رہائشی 22 سالہ اقرا بی بی نے دو سال قبل گھر سے بھاگ کر نبیل احمد نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی اور لاہور میں رہائش پذیر رہی جس کی رنجش اسکے سابقہ منگیتر فلک شیر کو تھی۔ والدین سے صلح ہونے پر اقرا بی بی گزشتہ روز باغو بہار والدین کو ملنے آئی ہوئی تھی جس پر سابقہ منگیتر نے موقع پاکر جان سے ماردینے کی خاطر چھری کے وار کردئیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ واویلا ہونے پر ورثا کو آتا دیکھ کر ملزم فلک شیر موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی ہونے والی اقرا بی بی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
حملہ