بہاولپور،پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف آپریشن،متعدد گرفتار

بہاولپور،پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف آپریشن،متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاول پور (بیورورپورٹ)  انسپکٹرجنر ل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی''بھکاریوں سے پاک معاشرہ''پر عمل پیرا (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے ملکرضلع بھرمیں ٹریفک سگنلز،بازار،شاہراؤں،چوک سمیت پبلک مقامات پربھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد پروفیشنل بھکاریوں کوگرفتارکرلیا۔ کارروائیاں کرنے والے تھانہ جات میں بغدادالجدید، عباس نگر،مسافرخانہ، سٹی احمدپورشرقیہ اورسٹی حاصل پورشامل ہیں جبکہ بھکاری ملزمان میں حبیب الرحمن،محمدریاض،خان دلاور،وحید احمد،مرید احمد،خادم حسین،محمدشاہد اورغلام حسین شامل ہیں۔ متعلقہ تھانہ جات نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے اوریہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ گداگری ایک لعنت ہے، پروفیشنل بھکاریوں کو معاشر کے لیے ناسورنہیں بننے دیا جائے گا، اس میں ملوث افراد وکاروبارکرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں جیل کی راہ دکھائی جائے گی،تاکہ بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
گرفتار