بوریوالا، جرم ثابت،خاتون منشیات فروش کو 8سال قید کی سزا
بوریوالہ(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ محمد یونس عزیز نے تھانہ صدر بوریوالہ کے منشیات کے مشہور مقدمہ میں ملوث مسما خالدہ پروین عرف خالے قوم عباسی سکنہ 299/EBکو جرم ثابت ہونے پر 8سال 4ماہ 35000ہزا ر جرمانہ کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ بھگتنا ہو گی (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
تفصیل کے مطابق چک نمبر 299/EBکی رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش مسما خالدہ پروین عرف خالے زوجہ علی رضا قوم عباسی تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا (14400گرام) افیون مال فروختگی کی رقم موقع پر قبضہ اور مقدمہ نمبر 312/20مورخہ 27-07-2020بجرم 9-Cدرج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا مقدمہ کی سماعت کر تے ہو ئے فاضل جج نے ایک سال دو ماہ میں مقدمہ کی سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو سزا سنائی تاہم ملزمہ کو خاتو ن ہونے پر قانون میں حاصل رعائیت بھی دی گئی ہے واضع رہے بوریوالہ میں فاضل جج کی قتل اور منشیات فروشوں کو جرم ثابت ہونے پر مسلسل سزائیں سنائی جس سے شہر میں بڑھتے ہوئے قتل اور موت کے سوداگروں کا کام نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔
سزا