گڑھا موڑ،تار تبدیلی کا منصوبہ فلاپ،لائن لاسز میں مسلسل اضافہ

گڑھا موڑ،تار تبدیلی کا منصوبہ فلاپ،لائن لاسز میں مسلسل اضافہ

  

  میلسی (تحصیل رپورٹر) 132 کے وی گڑھا موڑ کی نئی لائن چک شاہانہ فیڈر کا صرف 30 فیصد تاروں کی تبدیلی کروانے کا کام مکمل ہوا باقی 70 فیصد تاریں تبدیل نہ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

ہوسکیں اور آج بھی اس فیڈر کی تاریں بوسیدہ ہیں جو کسی وقت بھی ٹوٹ کر گرنے سے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں تاریں تبدیل نہ ہونے سے لائن لاسسز میں بھی کمی نہ ہوئی جس سے میپکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے 70 فیصد تاریں اور دیگر جاری ہونے والا میٹریل بھی ذرائع کے مطابق سابق افسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے فروخت ہو چکا ہے مبینہ کرپٹ افسران نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرتے ہوئے اسے مکمل بلوں کی ادائیگی کروادی شہریوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان اور ایس ای سرکل وہاڑی کو مطالبہ کیا ہے کہ سابق افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور الزام ثابت ہونے پر مقدمات درج کرکے کارروائی کی جائے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -