میاں چنوں میں آپریشن،وارداتوں میں ملوث 4ڈاکو گرفتار

میاں چنوں میں آپریشن،وارداتوں میں ملوث 4ڈاکو گرفتار

  

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) میاں چنوں شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث مشتاق دولو،اکمل قریشی،اجمل جوئیہ سمیت چار ڈاکووں کو ایس ایچ اوتھانہ صدر منور گجر نے سی آئی اے سٹاف میاں چنوں کے انچارچ اصغر جٹ کے ساتھ(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 مل کر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دوساتھی فرار ہوگئے ایس ایچ اومنور گجر کے مطابق یہ گینگ میاں چنوں شہر اور نواحی علاقوں میں گزشتہ ایک سال سے وارداتیں کررہا تھا اور 35 سے زائد وارداتیں کر چکا ہے اس گینگ کا سرغنہ بدنام زمانہ ڈکیت شیری دولو جوپولیس مقابلہ میں مارا جا چکا ہے کاچھوٹا بھائی مشتاق دولو ہے اس گینگ کے دوساتھی فرار ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں 

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -