لودھراں میں اغواء کے بعد لڑکی قتل،مرکزی ملزم گرفتار

 لودھراں میں اغواء کے بعد لڑکی قتل،مرکزی ملزم گرفتار

  

 لودھراں (نمائندہ پاکستان) تھانہ جلہ آرائیں پولیس کی کاروائی،لڑکی کو اغوا اورقتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نواب علی، (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

پنوں اور اعجاز نے  19 سالہ شیماں کو اغوا کیاقتل کا انکشاف اغوا کے ایک ماہ بعد ہوا لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ صدر یزمان میں درج تھا مگر بازیاب نہ ہو سکی جلہ آرائیں پولیس نے چک 389 ڈبلیو بی فصل کپاس سے لڑکی کے پارچات اور اعضا برآمد کرلئے اعضا کا ڈی این اے کرایا جارہا ہیملزم نواب علی نے شیماں کے اغوا زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم نواب حراست میں بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرف قیصرانی نے کہا کہ واقعے میں ملوث  بقیہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -