آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

  آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          کراچی(آئی این پی) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا احتساب عدالت میں شرجیل میمن ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن ودیگرملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے  احتساب عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا نیب حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف2.43ارب سے زائدمالیت کیاثاثہ جات ہیں اور ریفرنس میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت12ملزمان شامل ہیں ملزمان کیخلاف ریفرنس 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔
فردجرم عائد

مزید :

صفحہ اول -