مرید کے، کالعدم تحریک لبیک کے مظاہرین نے شیخوپورہ اور نارووال روڈ بھی بند کر دیئے 

مرید کے، کالعدم تحریک لبیک کے مظاہرین نے شیخوپورہ اور نارووال روڈ بھی بند کر ...

  

      مریدکے، لاہپور(نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں)مریدکے جی ٹی روڈ پر دھرنے کے شرکاء نے دوسرے علاقوں کو جانیوالی سڑکیں بھی بند کر دیں۔کالعدم تنظیم کی جانب سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکوں پر ٹرالراورر ٹرک کھڑے کر کے راستے بلاک کر دیے گئے،عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔تفصیل کے مطابق مریدکے سے نارووال اور شیخوپورہ جانیوالی سڑک مکمل بند کردی گئی۔ تاہم دھرنے میں قائدین کے کئے گئے اعلان کے مطابق دھرنا آج دوپہر یا شام تک جاری رہے گا یا حافظ سعد رضوی رہائی کے بعد خود مریدکے اسٹیج پر آ کر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے  تو ہی کارکن دھرنا ختم کرین گے بصورت دیگرقائدین کے فیصلے کے بعد اگلا لائحہ عمل اختیار کیا جائیگاکالعدم تنظیم کے میڈیا سیل نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں، حکومت کی جانب سے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کی فوری یقین دہانی کروائی گئی کہ پیر کی شام تک تمام مطالبات بشمول کالعدم سٹیٹس پورے کئے جائیں گے۔ سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے جلد پارلیمانی کمیٹی اپنا فیصلہ دے گی جبکہ تمام قائدین و کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے گا اور تمام مقدمات بشمول فورتھ شیڈول ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائیں گے۔ناموس رسالت لانگ مارچ کوآج منگل کی رات تک مرید کے روکنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے قائدین کو اعتماد میں لیا گیا کہ پولیس و رینجرز کو فی الفور ہٹا دیا جائے گا، حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ہنگامی طور پر ہٹائی جائیں گی کہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ص قائدین تحریک وامیر تحریک کو مقررہ مدت میں رہا نہ کیا گیا تو ناموس رسالت مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں رہے گا

ٹی ایل پی مارچ

مزید :

صفحہ اول -