شیخوپورہ: بے قابو ٹرک کی ٹکر، رکشہ سوار 2مسافر جاں بحق،2زخمی 

شیخوپورہ: بے قابو ٹرک کی ٹکر، رکشہ سوار 2مسافر جاں بحق،2زخمی 

  

      شیخوپورہ،(بیورورپورٹ)سرگودھاروڈ آٹاساز فیکٹری کے سامنے ٹرک اوررکشہ میں تصادم حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار2مسافرجان بحق2شدید زخمی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پرپہنچ کر دونوں زخمیوں شہزاد32سالہ اورارشد35سالہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں ناصرسلیم اورعاطف کی لاشوں کو متعلقہ پولیس کی تحویل میں دے دیا،عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتار بے قابو ٹرک کی زوردار ٹکر سے رکشہ قلابازیاں کھاتاہوا الٹ گیا جس سے موجود دومسافر بری طرح کچل کر دم توڑ گئے،جبکہ 2زخمی ہوگئے پولیس نے حادثہ کا شکار گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے تاہم ابھی تک ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔

حادثہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -