پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب 

پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈ رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کے حوالے کر دی،تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

پاک بحریہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -