اسلامی نظریاتی کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین قبلہ ایاز کی صدارت میں ہوگا، اہم فیصلے متوقع

اسلامی نظریاتی کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین قبلہ ایاز کی صدارت ...
اسلامی نظریاتی کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین قبلہ ایاز کی صدارت میں ہوگا، اہم فیصلے متوقع

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین قبلہ ایاز کی صدارت میں ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے 12 ارکان اور وزارت قانون کے نمائندے شریک ہوں گے، دو روزہ اجلاس میں  10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔بچوں کو جسمانی سزا کی ممانعت،بعض جرائم میں سزائے موت کی جگہ تعزیری سزاؤں کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نباتات اور جنگلی حیات کا تحفظ،سیشن کورٹس کوزیادتی کیسز سننے کا اختیار کا معاملہ ، شادی کی تقریب کو آسان بنانے کی تحریک اور رویت ہلال پر قانون سازی کا بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -