کورونا کا زور بتدریج کم ہونے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں میں 6افراد جاں بحق ہوئے 

کورونا کا زور بتدریج کم ہونے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں میں 6افراد جاں بحق ہوئے 
کورونا کا زور بتدریج کم ہونے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں میں 6افراد جاں بحق ہوئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور روز بروز کم ہو رہا ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں 6افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 42 ہزار96 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، ایک روز میں 572نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.35فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہزار 517 مریض انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہو گئی ہے جن میں سے 12 لاکھ  16 ہزار 908 صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ حالیہ 6 اموات کے بعد کورونا کے باعث پاکستان میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد  28 ہزار 386 ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -