خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 99 نئے کیسز سامنے آگئے
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 99 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 27 صوبائی دارالحکومت پشاور سے رپورٹ ہوئے ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 246افراد زیر علاج ہیں ۔ ڈینگی سے متاثرہ سب سے زیادہ 70 مریض خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔