اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے مہلت طلب کرلی

اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے ...
اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے مہلت طلب کرلی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن میں وزیر ریلوے اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اعظم سواتی کے معاون وکیل نے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ وفاقی وزیر ریلوے اور سینیٹر اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، ان کے ، معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ  بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں ،  اعظم سواتی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر جواب داخل کریں گے ، شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے ۔

الیکشن کمیشن کے ممبران نے جواب دیا کہ ایک ماہ بہت زیادہ ہے ،  15 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -سیاست -