سپریم کورٹ نے گرین بیلٹ پر موجود کے الیکٹرک کے گرڈ سٹیشن کو گرانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے گرین بیلٹ پر موجود کے الیکٹرک کے گرڈ سٹیشن کو گرانے کا ...
سپریم کورٹ نے گرین بیلٹ پر موجود کے الیکٹرک کے گرڈ سٹیشن کو گرانے کا حکم دیدیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے گرین بیلٹ پر کے الیکٹر گرڈ سٹیشن بنانے کے کیس میں بلاک 6کی گرین بیلٹ مکل کلیئر کرانے کا حکم دے دیا۔

گرین بیلٹ پر کے الیکٹرک کے گرڈ سٹیشن کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری میں ہوئی ، عدالت نے کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن کو ختم کرنے اور گرین بیلٹ پر موجود تمام گھروں کو گرانے کا حکم صادر کر دیا ۔ عدالت نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی کاروبار کر رہی ہے ، کہیں اور جگہ لے ۔ عدالت نے بلاک 6کے رفاعی پلاٹ پر پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی ای سی ا یچ ایس کی جانب سے کون پیش ہوا ہے ۔پی ای سی ا یچ ایس سوسائٹی نے تو پورے رفاعی پلاٹ بیچ ڈالے ۔

عدالت نے گرین بیلٹ پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ سیشن تک ملتوی کرتے ہوئے کے الیکٹرک ، رہائشیوں ، پی ای سی ایس ایچ کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -