سرگودھا میں ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

سرگودھا میں ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا ...
سرگودھا میں ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا کے نواحی گاو¿ں میں ایک شخص نے 13 سالہ ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ وسیم نامی نوجوان نے ان کی 13 سال کی معذور بیٹی کو ا±س وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے زیادتی کے بجائے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے اور اب صلح کرنے کیلئے دباو¿ ڈا ل رہی ہے۔ 
دوسری جانب پولیس کاکہناہے کہ 17 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج ہے، لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے بھی تجزیے کیلئے لاہور لیبارٹری بجھوادیا گیا ہے جب کہ ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کی جائےگی۔