بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست، سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا جشن

بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست، سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا جشن
بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست، سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا جشن

  

جدہ(محمد اکرم اسد)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کہا ہے کہ  پاکستان نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا کہ وہ کھیل کو کھیل ہی سمجھ کر کھیلتا ہے جسکا ثبوت ورلڈ ٹی 20  کا پہلا میچ ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے گھمنڈ میں مبتلاء ٹیم کو بتا دیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے اور ذمہ درانہ کھیل پیش کر کے لوگوں کا اعتماد جیتا ہے جس پر پورا پاکستان سرشار ہے۔اس موقع پر پوری کمیونٹی نے سیاست سے بالا تر ہو کر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، سعودی عرب سمیت پورے مشرق وسطی میں کیک کاٹے گئے، خوشیاں منائی گئیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور بھنگڑے ڈالے گئے۔

کمیونٹی اراکین کاکہناتھاکہ ورلڈ کپ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی شاندار اور ریکارڈ کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے ہر رکن کو مبارکباد دیتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سنیر رہنما اکرم فیض ٹائیگر فورس کے سربراہ انجم اقبال وڑائچ پاکستان جرنلسٹ فورم کے ممبران اسد اکرم، خالد نواز چیمہ  نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور ٹیم کے اراکین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ  کرتے ہوئے بھارت کو تاریخی شکست دی ہے ۔اللہ تعالی مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے ۔قوم کو امید ہے کہ اسی کارکردگی کے ساتھ ورلڈ کپ بھی جیتے گا  میچ جیتنے کی خوشی میں  کیک کاٹا گیا۔سعودی عرب کے ہر شہر میں پاکستانیوں نے خوشی سے مٹھایاں تقسیم کیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -