بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر انڈیا میں مسلمان خاتون ٹیچر کے ساتھ افسوسناک سلوک

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر انڈیا میں مسلمان خاتون ٹیچر کے ...
بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر انڈیا میں مسلمان خاتون ٹیچر کے ساتھ افسوسناک سلوک

  

دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں مسلمان خاتون سکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شیئر کیا تھا۔

خاتون ٹیچر کا سٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے سٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی تھی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بلے بازی کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، شاہین نے میچ کے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا ۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہول کو تین سکور پر کلین بولڈ کر دیا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے  اپنے چوتھی اوور کی چوتھی گیند پر ویرات کوہلی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی ۔ کوہلی کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے پکڑا۔شاہین کے علاوہ حسن علی نے دو ، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے 151 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بغیر کوئی نقصان اٹھائے 17.5 اوورز میں 152 رنز کا ہدف حاصل کیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -