ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاکرے سے پہلے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاکرے سے پہلے سوشل میڈیا ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاکرے سے پہلے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے بعد ایک اور بڑا ٹاکرا آج شام نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے جارہاہے جس کیلئے پاکستانی شائقین کرکٹ بہت پرجوش ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چل پڑاہے جس میں صارفین مزاحیہ میمز بنا کر شیئر کررہے ہیں جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ نے نیوزی لینڈ کے پاکستان سے سیکیورٹی وجوہات پر دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپس جانے کے معاملے پر میمز بنا کر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں ۔ آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آج صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم قرار دیدیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مندرجہ زیل میم وائر ل ہو رہی ہے جس میں دونوں کپتانوں کے ساتھ جملہ درج ہے کہ ’ ’آج خطرہ ہے لیکن سیکیورٹی کا نہیں ۔“ 


پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی جیت نے ورلڈ کپ میں موجود تمام ٹیموں کو خبردار کر دیاہے اور وہ بہت ہی سنجیدگی سے پاکستان کی گیم کا جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ میچز کی تیاری کر ہے ہیں ۔
غیر ملکی کرکٹ فین کینزی ڈاﺅسن نے کہا کہ ” نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شارجہ میں خطرہ ہے ، وہ میچ کینسل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔“


سلمان نامی صارف کاکہناتھا کہ ” سیکیورٹی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ٹھیک کر دیا جائے گا“۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -