ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں دو کیپس کیوں پہن رکھی تھیں؟ جانئے

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں دو کیپس کیوں پہن رکھی تھیں؟ جانئے
ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں دو کیپس کیوں پہن رکھی تھیں؟ جانئے
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ روز پاکستان کے خلاف میچ میں دو کیپس پہنے نظر آئے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی اور 10 وکٹوں سے بھارت کو دھول چٹائی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں دو کیپس پہنے نظر آئے۔ ویرات نے دو کیپس کیوں پہن رکھی تھیں؟ اس سے کئی افراد لاعلم ہیں۔

کورونا وائرس کے بعد حفاظتی اقدامات کے باعث رولز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت بولر امپائر کو اپنی کیپ یا رومال نہیں دے سکتا۔

ایسے میں بولر فیلڈ میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو اپنی ٹوپی یا رومال دیتا ہے تاہم زیادہ تر میچز میں کپتان کے سر پر ہی 2 یا دو سے زائد کیپس نظر آئی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران بھی ویرات کوہلی نے دو کیپس پہن رکھی تھیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -