ایڈٹ کی گئی نازیبا تصاویر سے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم وصول کرنے والا ملزم گرفتار

ایڈٹ کی گئی نازیبا تصاویر سے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم وصول کرنے والا ملزم ...
ایڈٹ کی گئی نازیبا تصاویر سے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم وصول کرنے والا ملزم گرفتار

  

گوجرانوالہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ نے کمپیوٹر پر ایڈٹ کی گئی تصویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملزم نے خاتون کی کمپیوٹر پر نازیبا تصاویر تیار کیں اور بلیک میل کرکے 60 ہزار روپے وصول کئے ،  ملزم اور بھی خواتین کو بلیک میل کرکے رقم کا مطالبہ کرتا تھا۔

ملزم نے سائبر کرائم وونگ کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بہن کی شادی کے لئے پیسے چاہئے تھے ، اس لئے یہ قدم اٹھایا ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -