سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان بھی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرنے لگیں

سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان بھی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی ...
سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان بھی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرنے لگیں
سورس: Instagram/sakpataudi

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سوہا علی خان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ میں پرفارمنس کی معترف دکھائی دے رہی ہیں۔

سوہا علی خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں میچ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا امیدوں کے انتہائی برعکس یکطرفہ ثابت ہوا۔

سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے اکشے کمار ، پریتی زنٹا سے لے کر اروشی روتیلا تک بالی ووڈ کے بڑے نام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے۔

ہار کے صدمے کے نتیجے میں مایوس بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کو نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن بولنگ سپیل کے بعد کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت کے باعث پاکستان نے بھارت کو 10وکٹ کی عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے تاریخ بدل دی۔

مزید :

تفریح -